محتر م حکیم صاحب! جنوری 2011ء ص نمبر 29 پر شوگر کی دوائی کے بارے میں پڑھا‘ میں تقریباً 9 ماہ سے وہ دوائی استعمال کررہی ہوں‘ مجھے بہت فائدہ ہوا‘ میرے بھائی کو تقریباً 20 سال سے شوگر ہے‘ وہ انسولین لگاتے ہیں‘ انہوں نےا یک ماہ یہی دوائی شروع کی ان کو بھی بہت فائدہ ہے۔میرے بھائی اب بہت خوش اور مطمئن ہیں‘بے شک شفاء دینے والی اللہ کی ذات ہے‘ میں نے گزشتہ سارا رمضان میٹھی چیزیں کھائیں مگر میری طبیعت بہت اچھی رہی۔ نسخہ یہ ہے:اندرائن‘ تخم سرس‘ گوند کیکر‘ کلونجی ہم وزن لینی ہے۔ ان تمام چیزوں کو باریک پیس کر میں نے صبح و شام آدھا چائے کا چمچ پانی کے ساتھ استعمال کیا‘ رزلٹ 100 فیصد ملا۔(صدیقہ بانو)