Search

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! دو سال سے عبقری پڑھ رہی ہوں۔ میں نے اپنی زندگی میں اس سے پہلے اتنا شاندار میگزین نہیں دیکھا۔میں ایک ٹوٹکہ لکھ رہی ہوں جو ہمارے بڑوں کا ہے اگر کچھ کھانے کو دل نہ چاہے اور بھوک بالکل نہ لگتی ہو تو آدھی چھٹانک کالے چنے‘ چار پانچ بادام کی گری اور آٹھ دانے کشمش رات کو بھگو کر صبح کھالیں۔ یہ ایک تو مکمل خوراک بن جاتی ہے او ر بھوک کا مکمل احساس نہیں رہتا اور کمزوری بھی نہیں ہوتی۔خاص طور پر جو بچے ٹھیک طرح سے کھانا نہیں کھاتے ان کیلئے تو بہت لاجواب ہے۔ (رفعت فاطمہ)