Search

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میرے بیٹے کے پاؤں میں گلٹیاں تھیں‘ ڈاکٹرز نے آپریشن کرکے نکال تو دیں لیکن پاؤں میں گہرا زخم ہوگیا اور ساتھ ہی ڈاکٹر نے مہنگے انجکشن اور دوائیاں لکھ دیں۔ میں نے یہ ٹوٹکہ آزمایا اور میرا بچہ بالکل ٹھیک ہوگیا۔ ھوالشافی: ہلدی ‘ میٹھا سوڈا اور نمک ہم وزن لے کر گرم پانی میں ڈال دیں۔ جب پانی نیم گرم ہوجائے تو اس سے زخم کو دن میں دو مرتبہ دھوئیں۔ انشاء اللہ چند روز کے عمل سے زخم خشک ہوکر بھرنا شروع ہوجائے گا۔   (والدہ زین العابدین)