Search

قارئین! میرے پاس حل المشکلات کا ایک انوکھا طریقہ ہے‘ طریقہ بہت اسان لیکن غور طلب ہے۔اللہ تعالیٰ کا فرمان عالیشان ہے کہ ’’مجھے میرے ناموں سے پکارو۔‘‘ (القرآن) اپنے نام کے عدد نکالیں۔ حروف ابجد سے محمد افضل کے عدد ہوئے 1003۔ تو اللہ تعالیٰ کے 99 ناموں سے کوئی سا ایک یا دو نام ایسے تلاش کریں جن کے عدد 1003 بنتے ہوں اگر آپ دو نام تلاش کرتے ہیں تویہ لازمی ذہن میں رکھیں کہ اللہ تعالیٰ کے نام کا پہلا حرف م ہونا چاہیے کیونکہ آپ کے نام کا پہلا حرف م ہے اور دوسرا نام الف سے شروع ہو تو سونےپر سہاگہ ہے۔ ورد کرنے کا طریقہ: چاند کے پہلے تین دن چھوڑ کر جو بدھ آئے شام کو کچھ میٹھی چیز پکا کر یا ٹافیاں بچوں میں بانٹ دیں۔ پھر رات کو بعد نماز عشاء منتخب شدہ نام مبارک 1003 مرتبہ اول و آخرچار، چار مرتبہ درودشریف اور 40 رات تلاوت کریں‘ انشاء اللہ جس مقصد کیلئے پڑھیں حاصل ہوجائے گا۔ (محمدافضل‘کڑیانوالہ)