Search

اگر کوئی بے اولاد ی کی وجہ سے پریشان ہو تو یہ آیت اکسیر ہے۔  40 لونگ لے کر ہر ایک پر سات سات بار سورۂ نور کی آیت نمبر40 (اَوْکَظُلُمٰتٍ فِیْ بَحْرٍ مکمل  آیت)کو پڑھیں اور جس دن عورت پاک ہوکرغسل کرے اس دن سے ایک لونگ روزانہ رات کو سوتے وقت کھانا شروع کرے اور پانی نہیں پینا اور اپنے شوہر کے پاس ضرور جائے۔ انشاء اللہ ضرور اولاد ہوگی۔چند گھریلو علاج: کاغذی لیموں کا رس اگر دن میں چند بار پی لیں تو ملیریا کا حملہ نہیں ہوگا۔ ٭آٹے میں خمیر جلدآنے کیلئے خربوزہ کے چھلکوں کو خوب سکھائیں اور باریک پیس کر سفوف تیارکرلیں۔ تھوڑا سا سفوف آٹے میں ڈال دیا کریں اور سبزیوں کو جلد گلانے کیلئے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ ٭  روغن زیتون دانتوں پر ملنے سے مسوڑھے اور ہلتےہوئے دانت مضبوط ہوجاتے ہیں۔ ٭  کچھ بچے مٹی کھاتے ہیں انہیں روزانہ تھوڑی سی اجوائن کھلانے سے یہ عادت دور ہوجاتی ہے۔ (کلیم اللہ شیخ‘ ڈی آئی خان)