ذہن تیز کرنے کیلئے:یہ عمل ان بچوں کیلئے ہے جو پڑھائی میں بالکل تیز نہ ہوں۔ رَبِّ زِدْنِیْ عِلْماً۔ ہر نماز کے بعد 33 مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے پیے۔ انشاء اللہ جلد ذہن تیز ہوجائیگا۔
خونی بواسیر کا آسان علاج:خونی بواسیر کیلئے ہے کہ لوٹے میں نیلا تھوتھا ایک چٹکی ڈال کر حاجت کرے۔ شفا ہوگی۔
محبت کاعملِ خاص:اول وآخر درود شریف کے ساتھ گیارہ مرتبہ سورۂ مزمل پڑھ کر عطر پر دم کرکے اس کو لگا کر جس کےپاس سے بھی گزرے گا۔ اس کے دل میں محبت و عزت پیدا ہوگی۔ یہی عمل پھول پر دم کرکے بھی سنگھا سکتے ہیں۔ (ناجائز کرنے والا نقصان کا خود ذمہ دار ہوگا) (محمد یونس‘لاہور)