محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میرے انٹر کے امتحانات قریب تھے اور میں نے سارا سال کچھ نہ پڑھا تھا جس کی وجہ سے میں بہت زیادہ پریشان تھا۔ جمعرات والے دن میرا ایک دوست بائیک پر آپ کے درس میں شریک ہونے کے لیے جارہا تھا تو اس نے مجھے بھی دعوت دی میں فارغ ہی تھا اس کے ساتھ چل پڑا۔ راستے میں اس نے مجھے آپ کے درس کے فائدے بتائے۔ میں نے بھی نیت کرلی کہ آئندہ سے درس میں ضرور شریک ہوں گااور خاص کر امتحان میںکامیابی کی نیت کرکے درس میں شرکت کرنا شروع کردی۔ میں نے درس میں رو رو کر اپنے اچھے رزلٹ کیلئے دعا کی۔ قدرت خدا کی امتحان میں ہمیشہ وہی سوال آتے جو میں یاد کرکے جاتا۔ اللہ نے ہر پرچے میں میری مدد فرمائی۔ (فہد‘ لاہور)