Search

 

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری کی 2010ءسے قاریہ ہوں۔ جب سے یہ رسالہ مجھے ملا ہے میری زندگی کے دن رات اور اٹھنا بیٹھنا بدل گیا ہے۔ میں ایک کھاتے پیتے گھر کی لڑکی ہوں۔ میرے والد ایک بہت بڑے کاروباری انسان ہیں۔ میرے پاس زندگی کی سب آسائشیں موجود ہیں لیکن ایک چیز نہیں تھی وہ تھا سکون۔ ہمارا گھرانہ مذہبی ہے اور میری نماز میں خشوع خضوع نہیں تھا۔ پتہ نہیں کیوں ہر وقت دل میں بے چینی رہتی تھی۔ جب مجھے عبقری ملا تو میں نے اس میں موجود روحانی محفل کے متعلق پڑھا اور اس سے فیض پانے والوں کے متعلق پڑھا اور دلی سکون کی نیت کرکے روحانی محفل کرنا شروع کردی۔ آپ یقین کریں کہ صرف دو ماہ ہی روحانی محفل کی تھی کہ میرے دل کو جیسے سکون مل گیا۔ دل سے ساری بے چینی بے سکونی ختم ہوگئی۔ اب رات کو آرام سے سوتی ہوں اور مجھے تہجد بھی نصیب ہورہی ہے۔ میں عبقری کا جتنا بھی شکریہ ادا کروں کم ہے۔ (سویرا فاطمہ‘ لاہور)