السلام علیکم! بعداز سلام عرض ہے کہ میں نے ماہنامہ عبقری کو ایک آدمی کے پاس دیکھا میں نے اس سے لے کر عبقری پڑھا دل خوشی سے باغ باغ ہوگیا اور اس کے اندر جو نایاب اور بہت ضروری مضامین میں نے پڑھے تو خوشی کی انتہا نہ رہی یقینا یہ ماہنامہ دکھی اور پریشان حال عوام الناس کیلئے اور خواص کیلئے بہترین نسخہ ہے۔ میںعرصہ دراز سے طرح طرح کی مشکلات میں مبتلاتھا‘ روحانی محفل کو پڑھا آ واز آئی میری مصیبتیں ٹل جائیں گی۔ میں اور میرے دوست آپ کی روحانی محفل میں بڑے اہتمام سے شرکت کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ نے روحانی محفل کی برکت سے ہمارے بہت سے جسمانی اور گھریلو مسائل حل فرمائے ہیں اور سب سے بڑھ کر اللہ نے ہمیں اس محفل کی برکت سے روحانی ترقی نصیب کی ہے۔ دعا ہے اللہ تعالیٰ ماہنامہ عبقری کے سارے عملے کو خصوصاً حکیم صاحب کو لمبی عمر عنایت فرمائے اور وہ اس طرح دکھی انسانیت کی اس عظیم خدمت کو سرانجام دیتے رہیں۔ (حکیم محمد عثمان قادری)