السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ بعدازسلام اللہ کے حضور ڈھیروں دعائیں عبقری اور ان کے تمام معاونین کیلئے خصوصاً ایڈیٹر صاحب کیلئے۔ چند ماہ سے میں مستقل ہر درس میں شریک ہوتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ نے اس محفل درس کی برکت سے میرے ڈھیروں مسائل حل فرمادئیے ہیں۔ میں ایک ملازم پیشہ آدمی ہوں کچھ عرصہسے گھریلو مسائل میں سخت پریشانیوں کی وجہ سے تقریباً 4,3 لاکھ کامقروض ہوگیا تھا اور قرضے کی ادائیگی کے کوئی امکانات نظر نہیں آرہے تھے۔ محفل درس میں شرکت کی برکت سے جہاں مجھے روحانی ترقی نصیب ہوئی اس کے ساتھ ساتھ قرض کی ادائیگی کے ایسے غیبی اسباب پیدا ہوئے کہ تمام قرضے ادا ہوگئے اور گھریلو سکون بھی نصیب ہوا۔ اللہ سے دعا ہے وہ ہمیں اس محفل کی قدر اور باقاعدگی سے شرکت پر استقامت نصیب فرمائے۔
(سلیمان زاہد۔ لاہور)