ہر جائز مقصد کیلئے
چار رکعت نفل پڑھ کر یَاحَیُّ یَاقَیُّومُ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اَنتَ بِرَحمَتِکَ اَستَغِیثُ تین سو ساٹھ مرتبہ اور اول و آخر سات سات مرتبہ درود شریف پڑھنے کے بعد سجدہ میںسر رکھ کر بہت عاجزی اور زاری سے مقصد کیلئے دعا کریں۔
کامیابی اور حاجت کیلئے
کٓھٰیٰعٓصٓ کَفِیتُ اس طرح پڑھیں کہ کٓھٰیٰعٓصٓ کے ہر حرف پر داہنے ہاتھ کی انگلیاں بند کرتے چلے جائیں۔ پھر حٰمٓ عٓسٓقٓ حَمِیتُ کو اسی طرح پڑھیں حٰمٓ عٓسٓقٓ کے ہر حرف پر بائیں ہاتھ کی انگلیاں بند کرنی ہیں پھر اسی طرح دونوں ہاتھوں کی انگلیاں بند رکھے۔ جس شخص سے حاجت متعلق ہو اسی کے سامنے جا کر انگلیاں کھول دیں۔
برائے تسخیر
یَاعَزِیزُ کی کثرت کرے کوئی تعداد اور دن مقرر نہیں، شوہر کیلئے اور حاکم کیلئے بہت آزمودہ ہے۔
میاں بیوی کی محبت کیلئے
آیت وَتَا ¿کُلُو ±نَ التُّرَاثَ اَک ±لًا لَّمًّاوَّ تُحِبُّو ±نَ ال ±مَالَ حُبًّا جَمَّا کو سات مرتبہ کسی کھانے پر پڑھ کر جس کو کھلایا جائے ان دونوں میں محبت و اتفاق ہو جائے گا۔
دیگر
آیت وَاَلقَیتُ عَلَیکَ مَحَبَّةً مِّنِّی وَلِتُصنَعَ عَلٰی عَینِی سات سو مرتبہ پڑھ کر شرینی پر دم کرکے میاں بیوی کو کھلائیں تو ان کے درمیان محبت و اتفاق ہو جائے گا۔
متلی ،قے اور اضطراب قلب سے نجات
مندرجہ ذیل کلمات زبان سے کہے ۔انشاءاللہ تکلیف دور ہو جائے گی۔ محمد صلی اللہ علیہ وسلم بیٹے عبداللہ کے، عبداللہ بیٹے عبدالمطلب کے، عبدالمطلب بیٹے ہاشم کے، ہاشم بیٹے عبدالمناف کے۔
وسعت رزق کیلئے
صبح کی نماز کے بعد ستر مرتبہ یہ آیت پڑھے۔ اَللّٰہُ لَطِیف ۰ بِعِبَادِہ یَرزُقُ مَن یَّشَآئُ وَ ہُوَ القَوِیُّ العَزِیز (سورئہ شوریٰ: 18)
(مزید ایسے بہترین روحانی نسخے حاصل کرنے کیلئے ”کالی دنیا کالا جادو وظائف اولیاءاور سائنسی تحقیقات“ کا مطالعہ کریں۔ )