Search

حضرت ابو درداءرضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص (سونے کے لیے) اپنے بستر پر آئے اور اس کی نیت یہ ہو کہ رات کو اٹھ کر تہجد پڑھوں گا پھر نیند کا غلبہ ہو جائے کہ صبح ہی آنکھ کھلے تو اس کے لیے تہجد کا ثواب لکھ دیا جاتا ہے، اور اس کا سونا اس کے رب کی طرف سے اس کے لیے عطیہ ہوتا ہے۔ (نسائی)