Search

میں نے دیکھا کہ پرانے گھر کی سڑک پر ہوں اور پھر وہاں ایک گھر کی چھت پر چلی جاتی ہوں ہاتھ میں بچہ ہے اور میرے ساتھ کوئی عورت بھی ہے۔ اچانک آسمان پر بہت بڑا جہاز نمودار ہوتا ہے بلکہ جہاز چھت کے نیچے سے گزر کر عین میرے سامنے سیدھا ہوتا ہے اور پھر بہت آواز کے ساتھ اوپر اٹھتا ہے اور پھر اچانک تیزی سے پتہ نہیں کہاں غائب ہو جاتا ہے پھر اچانک جیسے شیشے کی بنی ہوئی گول ٹائپ سواری فضا میں نمودار ہوتی ہے اس میں لوگ سوار ہوتے ہیں ان کے ہاتھوں میں بڑی بڑی جدید گنیں ہوتی ہیں۔ وہ نیچے دشمنوں کو ہلاک کرنے کے لیے فائرنگ کرتے ہیں ۔میں عورت کو کہتی ہوں کہ نیچے چلتے ہیں پھر ہم نیچے آجاتے ہیں ۔ پھر منظر بدلتا ہے ہم ایک کارخانہ ٹائپ جگہ پر جاتے ہیں، وہاں میری بھابھی بھی ہوتی ہے، ہاتھ میں سے بو آتی ہے کافی باتھ ہوتے ہیں پھر میں وہاں سے باہر نکل آتی ہوں۔(مہرین، لاہور)
تعبیر:آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کو کسی کام کے لیے سخت جدوجہد کرنا پڑے گی اور اگر ثابت قدم رہیں تو انشاء اللہ مشکلات دور ہوں گی اور کامیابی حاصل ہو جائے گی۔ واللہ اعلم۔