Search

میں نےخواب میں دیکھا کہ میں کمرے میں بیٹھی ہوئی ہوں اور منہ میں ہاتھ ڈالتی ہوں تو میری داڑھ ہاتھ میں آجاتی ہے۔ ہتھیلی پر رکھتی ہوں تو وہ عام سائز سے بڑی ہوتی ہے۔ مگر داڑھ نکلنے میں نہ تکلیف ہوتی ہے نہ خون نکلتا ہے۔ کچھ دن بعد دوبارہ دیکھا کہ میری دوست (ر) کی داڑھ نکلنے والی ہے اور وہ سخت بیمار ہے، میں اور والدہ اس کی دیکھ بھال کرتے ہیں، اسے کھانا کھلاتے ہیں، اسی دوران میں منہ میں ہاتھ ڈالتی ہوں تو میری داڑھ ہاتھ میں آجاتی ہے۔ سائز نارمل ہے۔ نہ تکلیف ہوئی نہ خون نکلا۔ والدہ دیکھ کر کہتی ہیں اپنی داڑھ کو چھپالو نظر لگ جائے گی کہ اتنی آسانی سے نکل گئی اور تمہاری دوست کو اتنی تکلیف ہے۔(نرگس احمد، حیدر آباد)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کے دودھیالی رشتہ داروں میں سے کسی پر سخت پریشان کن حالات آنے کا اندیشہ ہے تاہم یہ کیفیت عارضی ہوگی جبکہ اسی طرح کے حالات آپ کی دوست کے ساتھ بھی پیش آئیں گے لیکن پریشانی کا سلسلہ طویل ہونے کا اندیشہ ہے، انہیں کہیں حسب توفیق صدقہ دیں۔ واللہ اعلم۔