Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری قارئین کی نذر ایک واقعہ کرنا چاہتی ہوں کہ میں ہاسٹل میں تھی اُدھر کچھ چیزوں کی ضرورت پڑی تو بھائی کو کال کی کہ مجھے ابھی اگر فارغ ہیں تو یہ چیزیں دے جائیں تو بھائی فوراً تیار ہوگئے میرے بھائی کی عادت ہے الحمد للہ! جب سے بھائی نے ایک اللہ والے سےمسواک کے فوائد اور دعا کی فضیلت سنی ہے کہ جو بندہ اپنی جیب میں مسواک رکھتا ہے اللہ اس کے جوڑ جوڑ کی حفاظت فرماتے ہیں کیونکہ اس نے ایک ایسی لکڑی کو اپنے ساتھ رکھا ہے جو اللہ اور اس کے حبیبﷺ کو بہت محبوب اور رضامندی کا سبب ہے جس کے استعمال سے منہ کی بدبو ختم ہوتی ہے‘ دانتوں کی پیلاہٹ دور ہوتی ہے‘ نظر تیز ہوتی ہے‘ دماغ توانا رہتا ہے اور اس کے استعمال سے مرتے وقت کلمہ نصیب ہوتا ہے‘ اس کے استعمال سے نماز کا ثواب سترگنا بڑھ جاتا ہے اور اس سے بڑھ کر نبیﷺ کی سنت نبوی ہے ۔سبحان اللہ! اب جب وہ گھر سے نکلا تو اس نے مسواک کو جیب میں ڈالا ‘ دعا اور آیۃ الکرسی پڑھ کر نکلا تھا
راستے میں دو سڑکیں تھیں ایک کار والا آدمی غلط سمت سے آرہا تھا جب اس کے پولیس پیچھے لگی تو اس نے گاڑی بھگا دی اور اس کی ٹکر میرے بھائی کی بائیک کو اتنی زور سے لگی کہ بھائی ایک سڑک سے دوسری سڑک پر جاگرا بہت سے لوگ آناً فاناً اکٹھے ہوگئے مگر اللہ کی حفظ وامان سے بھائی اس وقت کپڑے جھاڑتا ہوا کھڑا ہوگیا‘ سب لوگوں نے دیکھا کہ یہ جوان گرا بھی بہت ہی شدت سے ہے مگر ایک چوٹ کیا خراش تک نہیں آئی‘ ایک بزرگ آگے آئے پوچھا بیٹا آپ کو چوٹ آئی ہے تو ہسپتال چلو مگر بھائی نے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چچا جان جب تک یہ مسواک جیب میں ہے انشاء اللہ کچھ بھی نہیں ہوگا۔