Search

ہم چھ بہنیں ہیں اور ہم سب کے سر میں بے تحاشا جوئیں ہیں۔ شیمپو کریں تو تھوڑی بہت ختم ہو جاتی ہیں پھر وہی حال۔ سب کے سامنے سرکھجاتے شرم آتی ہے۔ سر میں زخم بھی ہوگئے ہیں۔یقین مانیے ان جوئوں نے جینا حرام کردیا ہے۔ (شمائلہ، جھنگ)
مشورہ:آپ کسی پنساری سے نیم کی ایک دو کلو سوکھی نمولیاں منگوائیے اور انہیں اچھی طرح باریک پیس لیں۔ دوپہر کے بعد دو پیالی پسی ہوئی نمولیاں گرم پانی میں بھگودیں جیسے مہندی بھگوتے ہیں۔ مغرب کے بعد سر کے بالوں میں مانگ نکال کر آمیزہ سر میں اچھی طرح جڑوں تک لگا لیجئے۔ آدھا گھنٹہ میں وہ تھوڑا بہت خشک ہو جائے تو سر پر پلاسٹک کا لفافہ چڑھا کر اوپر سے کوئی پھٹا ہوا دوپٹہ باندھ لیجئے اور سو جائیے۔ صبح اٹھ کر سردھو لیجئے۔ ہفتہ میں تین بار لگائیے۔ ایک دن چھوڑ کر بھی لگا سکتی ہیں۔ پندرہ بار سر پر لگانے سے ساری جوئیں مرجائیں گی اور پھر دوبارہ پیدا نہیں ہوں گی۔ ایک پائو نیم کے تازہ پتے دھوکر آدھ کلو سرسوں کے تیل میں جلائیے۔ جب تیل گرم ہو جائے تو تھوڑے تھوڑے پتے ڈالتی جائیے۔ سیاہ ہو جائیں تو نکال کر دوسرے پتے ڈال دیجئے۔ یہ تیل دن میں لگائیے۔نیم کی نمولیاں تازہ نہیں لینی بلکہ پرانی اور خشک خریدیے ۔