پلاسٹک کی بالٹی ٹپکنے لگی ہے۔ پہلے بھی ایک بالٹی چٹخ گئی تھی۔ گھر کا خرچہ مشکل سے چلتا ہے مجھے کوئی ٹوٹکہ بتائیے جس سے بالٹی ضائع نہ ہو۔ (شائستہ، ساہیوال)
مشورہ:آپ بالٹی کو اچھی طرح صابن سے دھو کر دھوپ میں سکھائیے۔ اتنی دیر میں کاویہ گرم کرنے کے لیے سوئچ آن کر دیجئے۔ یہ ایک عام سا بجلی کا اوزار ہے اکثر الیکٹرانکس کے مکینک اسی سے کام کرتے ہیں۔ تھوڑی دیر میں کاویہ گرم ہو جائے، تو پلاسٹک کی بالٹی کو مطلوبہ جگہ سے کاویے کی مدد سے جوڑیں۔ بازار سے پلاسٹک کا ایک سالڈ پائپ ملتا ہے۔ کاویے کی مدد سے مطلوبہ جگہ پر پگھلا کر تہہ لگا دیں۔ پلاسٹک ایک طرح سے ویلڈنگ ہو جائے گا اور بالٹی دوبارہ استعمال کے قابل ہو جائے گی۔