Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! کچھ عرصہ پہلے میں غلط سوسائٹی کی وجہ سے بالکل زیرو ہوچکا تھا‘ میری حالت قابل رحم تھی۔ اتنا ناکارہ ہوچکا تھا کہ میں اب یہ سوچنا شروع ہوگیا تھا کہ کیا میں بھی کبھی زندگی میں شاد ی کروں گا؟ میرا گھر ہوگا‘ بچے ہوں گے‘ ازدواجی زندگی ہوگی؟ مگر جب اپنی حالت دیکھتا تو سرد آہ بھر کر رہ جاتا کہ نہیں یہ کبھی نہیں ہوسکتا۔ سارا دن استغفار پڑھتا‘ باوضو رہتا ‘ رو رو اللہ کریم سے اپنے گناہوں کی معافی طلب کرتا ۔ بس نامعلوم وہ کون سی قبولیت کی گھڑی تھی کہ رب کریم کی رحمت نے مجھے اپنی آغوش میں لے لیا۔تقریباً دوسال پہلے ایک دوست کے ذریعے عبقری رسالہ ملا‘ بس عبقری پڑھنا شروع کیا اور عبقری کےذریعے تسبیح خانہ کا معلوم ہوا اور آپ کے درس سننا شروع کردئیے‘ بس زندگی بدلنا شروع ہوگئی۔ موبائل فون پر وقت لے کرآپ سے ملاقات ہوئی۔ میرے اندر جینے کی آروز جاگ اٹھی‘آپ نے مجھے ایک وظیفہ بتایا اور ساتھ عبقری دواخانہ کی ’’نیوطاقتی گولیاں‘‘ اور ’’معجون مراد‘‘ استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔ دونوں کی ایک ایک ڈبی کھانے کے بعد مجھے اندازہ ہوا کہ یہی میری حیات نو ہے پھر دوسری ، تیسری ڈبی کے استعمال تک میں نے اللہ کی مہربانی اور حکیم صاحب کی ایمانداری سے بنی ادویات سے دوبارہ زندگی کی بہاریں پالیں ‘ ورنہ آج کل تو ہزاروں روپے لگاکر بھی لوگ پہلےسے بھی زیادہ خطرناک مریض بن چکے ہیں۔گھروالے میری شادی کی تیاریوں میں ہیں اور میں انتہائی خوش۔ (پوشیدہ‘ جہلم)