Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہمارے علاقہ میں ایک موچی بھائی ہیں‘جوتے ان سے سلائی کروائے‘ تو مجھے پتہ چلا کہ اسکی نگاہ انتہائی کمزور ہوچکی ہے‘ میں نے اس سے پوچھا کہ تمہاری نظر شروع سے ہی اتنی کم ہے کہ بعد میں ہوئی۔ کہنے لگا: پہلے میری نظر ٹھیک تھی اب بالکل ختم ہوگئی۔ میں نے اس کوبتایا کہ تم سارا دن یہاں بیٹھے سورۂ الم نشرح پڑھا کرو‘اس نے پڑھنا شروع کردیا ابھی پتہ چلا ہے کہ اس آدمی کی نظر دن بدن بہتر ہورہی ہے۔ (مشکور حسین‘ اسلام آباد)