محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!شادی کےبعد جھگڑے حد سے بڑھے تو ساس نے گھر سے نکال دیا اور شوہر کو مجھے طلاق دینے کا حکم دیا۔ عبقری میں شروع سے پڑھتی تھی‘ گھر آتے ہی بسم اللہ کا 12 ہزار والے نوافل کا عمل صرف تین دن کیا‘ تو میرے شوہر اپنا گھر چھوڑ کر میرے پاس آگئے‘ انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ مجھے طلاق نہیں دینگے بلکہ میرے ساتھ علیحدہ کرائے کے گھر میں رہیں گے۔اب ہم علیحدہ گھر میں خوشحال زندگی گزار رہے ہیں‘ مگر میں اب بھی چاہتی ہوں کہ اپنی ساس صاحبہ کے ساتھ رہوں۔ عمل اس طرح ہے:24 نوافل دو دو کرکے پڑھنے ہیں اور ہر دو نوافل کے بعد ایک ہزار مرتبہ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھنی ہے۔ (ج‘ راولپنڈی)