Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ماہنامہ عبقری رسالہ ہم سب گھر والے بہت شوق سے پڑھتے ہیں‘ اللہ تعالیٰ اس رسالہ کو مزید ترقی دے ۔ گزشتہ سال مارچ کا شمارہ پڑھا‘ اس میں بچیوں کے رشتہ کے بارے میں ایک عمل لکھا ہوا تھا کہ سورۂ احزاب لکھ کر ایک ڈبہ میں رکھنی ہے اور اس ڈبہ کو جہاں بچی کے کپڑے پڑےہیں وہاں رکھنا ہے۔ میں نے اسی دن باوضو بیٹھ کر یہ سورۂ مکمل لکھی (اعراب کے بغیر)۔ الحمدللہ! اس عمل کی برکت سے چند دنوں میں ہی ایسی ترتیب بنی کہ ایک رشتہ آیا‘ تمام تحقیق کے بعد ہم نے ہاں کردی‘ ان کو بھی بچی پسند آگئی اور یوں یہ انتہائی اچھا رشتہ ہوگیا۔ آپ یقین کیجئے مارچ میں یہ عمل کیا‘ اپریل میں رشتہ آیا‘ اور اگست میں شادی ہے۔ اللہ تعالیٰ عبقری کو دن دگنی رات چگنی ترقی دے‘ آپ کو اور عبقری کو سلام۔ (فوزیہ ناز‘ راولپنڈی)