محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ پاک آپ اور آپ کے اہل و عیال پر ہر لمحہ رحمت نازل فرمائے۔ کافی عرصہ سے مجھے نجانے کیوں بیوی اچھی نہیں لگتی تھی‘ میں بلاوجہ اس سے لڑتا وہ بیچاری بھی پریشان رہتی‘ اس کو نجانے کیا ہوگیا؟مجھے بھی سمجھ نہ آرہی تھی یہ کیا ہورہا؟آپ کے درس میں بیت الخلاء کی مسنون دعا کا سنا‘ صبح و شام ایک تسبیح پڑھنا شروع کردی‘ میری طبیعت ہلکی اور پرسکون ہوگئی‘ بیوی سے بلاوجہ کی نفرت ختم اور محبت جاگ اٹھی۔ (قیصرمختیار‘ کویت)