گستاخ عورت اور نبی کریم ﷺ کی شفقت
حضرت ابوامامہؓ فرماتے ہیں کہ ایک عورت مردوں سے بے حیائی کی باتیں کیا کرتی تھی اور بہت بے باک اور بدکلام تھی۔ ایک مرتبہ وہ حضورﷺ کے پاس سے گزری حضورﷺ ایک اونچی جگہ بیٹھے ثرید کھارہے تھے اس پر اس عورت نے کہا کہ انہیں دیکھو ایسے بیٹھے ہوئے ہیں جیسے غلام بیٹھتا ہے ایسے کھا رہے جیسے غلام کھاتا ہے (نعوذ باللہ) یہ سن کر حضورﷺ نے فرمایا کہ کون سا بندہ مجھ سے زیادہ بندگی اختیار کرنے والا ہے۔ پھر اس عورت نے کہا یہ خود کھا رہے اور مجھے نہیں کھلارہے۔ حضورﷺ نےفرمایا تو بھی کھا لے اس نے کہا کہ مجھے اپنے ہاتھ سے عطا فرمائیں۔حضور ﷺ نے اسے عطا فرمایا( حضور نبی کریمﷺ نے حسن سلوک فرماتے ہوئے ایک لقمہ اس کی ہتھیلی پر رکھ دیا اور اس نے اٹھا کر کھالیا)اس کھانے کی برکت سے اس پر شرم و حیاء غالب آگئی اور اس کے بعد اپنے انتقال تک کسی سے بے حیائی کی کوئی بات نہیں کی۔