انوکھے روحانی وظائف اور راز ولایت پانے کیلئے
خطبات عبقری کا مطالعہ کریں
صرف درس سننے کے عجیب کمالات!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ رب العزت آپ کی زندگی یں برکت عطا فرمائے اور آپ کو صحت و تندرستی والی لمبی زندگی عطا کرے آمین۔حکیم صاحب جب سے آپ کا درس باقاعدگی سے روزانہ سننا شروع کیا ہے سچی بات تو یہ ہے کہ میں نے عجیب کمالات دیکھے ہیں مجھے اتنا غصہ آتا تھا لیکن اب درس سننے کی وجہ سے اس میں بتدریج کمی آتی جارہی ہے۔ دو ہفتے پہلے کی بات ہے مجھے بچوں پر بے حد غصہ آیا اور اتنی ٹینشن لی کہ میری بائیں سائیڈ ساری درد کرنے لگی میں نے موبائل پر درس لگایا اور ہیڈفون لگالیا تقریباً ایک گھنٹہ کے بعد مجھے یوں محسوس ہوا جیسے مجھے درد تھا ہی نہیں۔ہمارے گھر کے جو بھی مسائل تھے وہ صرف درس سننے اس میں بتائے اعمال کرنے سے ہی حل ہوئے ہیں۔ کاروبار سے لیکر شادیوں کے مسائل اور پریشانیوں تک تمام مسائل تسبیح خانہ سے حل ہوئے اور ہورہے ہیں۔ حکیم صاحب اللہ نے سچ میں آپ کے الفاظ میں تاثیر رکھی ہے۔ اللہ یہ فیض آپ کی نسلوں میں بھی پہنچائے آمین۔(اہلیہ عمر حبیب،گوجرانوالہ)