محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تبارک و تعالیٰ آپ کی صحت اور عمر میں برکت دے‘ مجھے 2008ء میں ٹائیفائیڈ بخار ہوا‘ پھر دو سال بعد 2011ء میں بخار ہوا جس کا علاج میں نے ڈاکٹروں سے ہی کروایا‘ 2011ء سے لیکر 2015ء تک مسلسل مجھے ٹائیفائیڈ بخار ہوا‘ اس سال اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے عبقری میگزین میں قسط شیریں کے بارے میں پڑھا کہ قسط شیریں سے ٹائیفائیڈ کے جراثیم پانچ سیکنڈ میں ختم ہوجاتے ہیں‘ اللہ کریم کا کرم ہے کہ انہی دنوں یعنی فروری کے آخر میں اور مارچ کے شروع میں ہر سال مجھے ٹائیفائیڈ ہوتا تھا۔ عبقری کے میگزین میں قسط شیریں کے بارے میں لکھا ہوا تھا‘ میں نے اسی دن قسط شیریں منگوا کر استعمال کرنا شروع کردی‘ الحمدللہ اس سال مجھے اس بخار سے نجات ملی اور دوبارہ نہ ہوا۔
خوراک: چائے والے چمچ کا چوتھائی حصہ صبح و شام پانی کے ساتھ استعمال کریں۔ (نازیہ سلطانہ‘ سیالکوٹ)