محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری ایک دوست کا پیٹ کچھ ماہ سے بہت زیادہ بڑھ چکا تھا‘خاص طور پر معدہ والی جگہ کے اوپر سے بہت زیادہ ہی بڑھ چکا تھا‘ شدید پریشانی کا سامنا تھا‘ کافی جگہ علاج کروایا مگر کوئی فائدہ نہ ہوا‘ اس کو کسی نے جوار کا بتایا‘ اس نے صرف 20 روپے کی جوار لے کر پاؤڈر بنالیا اور صبح، دوپہر شام پانی کے ساتھ ایک چمچ چائے والا کھانا شروع کردیا‘ تین ماہ کے اندر اس کا پیٹ کمر کیساتھ چپک گیا‘ میں جب اپنی دوست سے ملنے اس کے گھر گئی تو اس کا پیٹ دیکھ کر حیران رہ گئی‘ پھر میں نے اس سے پوچھا تو اس نے مجھے بتایا کہ یہ صرف 20 روپے کی جوار کا کرشمہ ہے‘ پھر اس کی امی نے سختی سے اس کو جوار کی پھکی کھانے سے منع کیا‘ کہنے لگیں: کیا اب کمر کو بھی ختم کرے گی۔ (صائمہ‘ بہاولپور)