Search

مجھے خواب میں بڑے بڑے کالے رنگ کے کتے نظر آتے اور بعض دفعہ کئی قبیلے کے افراد دکھائی دیتے ہیں۔ بعض مرتبہ خواب میں اسلحہ لے کر لوٹنے کے لئے آتے ہیں۔ میری دو بچیاں جو یونیورسٹی میںاعلیٰ تعلیم حاصل کررہی ہیں ان کو سائے نظر آتے ہیں۔(فائزہ‘ ساہیوال)
تعبیر:آپ کے خواب کے مطابق آپ پر بُرے اثرات کا غلبہ ہے۔ آپ حسب توفیق کچھ گوشت صدقہ دیں اور ہر نماز کے بعد 7، 7بار پہلے دائیں اور پھر بائیں طرف آذان اور سورئہ مومنون کی آخری 4 آیات پڑھ کر دم کرلیا کریں۔ یہ عمل 90دن تک مسلسل کرنا ہوگا۔ ناغہ کے دن بعد میں پورے کرلیں۔ واللہ اعلم۔