Search

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں ماہنامہ عبقری کا مستقل قاری ہوں۔ قارئین کیلئے اپنے کامیاب نسخہ جات بھیج رہا ہوں۔ھوالشافی: رال سفید کا سفوف بنائیں۔ دودھ بقدر ضرورت اُبال کر اس میں سفوف رال تقریباً ایک ماشہ ملائیں اور ضامن لگا کر رکھ دیں۔ صبح لسی بنا کر پلائیں۔ سوزاک کیلئے ایک ہفتہ اور السر ہر قسم کیلئے دو ہفتہ یہ لسی پلائیں۔فوائد: سوزاک و السر کیلئے عرصہ بائیس سال سے استعمال کرا رہا ہوں۔ سوفیصد فائد ہ ہوتا ہے۔ (بحوالہ عبقری جلد 10)