محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! رب کریم سے دعا ہے کہ وہ آپ کو صحت تندرستی والی لمبی زندگی عطا فرمائے۔ آمین!
آپ کو اسی طرح لوگوں کے لیے کارخیر کا ذریعہ بنائے رکھے۔ آمین!۔ عرصہ5 سے 6 سال سے رسالہ عبقری پڑھ رہی ہوں۔اس میں بتائے گئے ٹوٹکے اور وظائف استعمال کیے۔الحمدللہ! بہت زود اثر پائے‘ تسبیح خانہ میں جانے سے جو سرور عبادت میں ملتا ہے اس کے تو کیا ہی کہنے۔ میں ہیپاٹائٹس کی آٹھ سال سے مریضہ ہوں۔ پہلے ہر وقت پیٹ میں تکلیف رہتی تھی‘ ادویات کھا کھا کر تنگ آچکی تھی‘ صرف 30 روپے کی اسم اعظم کی دم روحانی پھکی نے وہ کردکھایا جو مہنگی مہنگی ادویات‘ ٹیکے اور کیپسول نہ کرسکے۔ بس اب یہ اسم اعظم کی دم شدہ روحانی پھکی کھاتی ہوں بالکل فٹ رہتی ہوں۔ عبقری میگزین میں درج تھا کہ روزانہ رات کو 10 روپے اپنے اوپر سے صدقہ کریں اور صبح فقیر کو دے دیں‘ اس عمل کے کرنے سے مجھے بہت سی تکالیف سے نجات ملی۔ یہ میرا روزانہ کا معمول ہے۔(کلثوم بیگم‘ راولپنڈی)