Search

میں نے 2002ء میں اپنا مکان بنایا‘ پہلے چھ ماہ ٹھیک گزرے‘ بعد میں ایک دن پانی کے کولر کے پاس گلاس پڑا تھا‘ اس کا پانی فرش پر پھینکا تو وہ خون تھا‘ اس دن کے بعد سے سب گھر والے بیمار رہنے لگے اور پریشانیاں اور ناکامیاں آنے لگیں‘ 2005ء میں میری چھوٹی بیٹی کا رشتہ کچھ رشتہ داروں نے مانگا‘ ہم نے انکار کردیا‘ کچھ دن کے بعد اس کے سر کے بالوں کی ایک لٹ کٹی ہوئی تھی‘ بال غائب تھے‘ اس دن کے بعد سے اسے سردرد اور معدے کی بیماری ہے۔ پڑوسی عورت کو بتایا تو وہ ایک عامل عورت کے پاس لے گئی‘ اس نے علاج شروع کردیا‘ وقتی فرق پڑتا‘ پیسے بھی بہت زیادہ لیتی۔ پھر اس عورت نے میری بڑی لڑکی کا رشتہ مانگ لیا‘ انکار کیا تو اس دن سے وہ بھی ہمارے پیچھے پڑگئی‘ اڑھائی سال سے اس سے تعلقات ختم ہیں‘ بندشیں‘ جادو بھیجتی ہے‘ رات کو خواب میں آجاتی ہے‘ کوئی کام نہیں ہونے دیتی۔ میری بیٹی کی نوکری نہیں لگنے دیتی‘بیٹیوں کے کانوں میں جنات کی آوازیں آتی ہیں‘بیٹا کی نوکری کا مسئلہ اٹکا ہوا ہے۔ (آ، راولپنڈی)
جواب:آپ تمام گھر والے صبح و شام اول و آخر سات مرتبہ درودشریف کے ساتھ گیارہ تسبیح اسم الٰہی یَاقَہَّارُ پڑھیں۔ اس کے علاوہ سارا دن کھلا زیادہ سے زیادہ وضو بے وضو پڑھیں۔ اس کے ساتھ ہر جمعرات حسب توفیق ایک بکرا اچھا صحت مند یا ایک مرغی ذبح کرکے گوشت غرباء مساکین میں اس انداز سے تقسیم کریں ‘ غرباء کیلئےآپ کے دل میں حقارت بالکل نہ آئے۔ صدقہ کا عمل 19,11 یا 27 دن رات کسی وقت بھی کریں اگر مرغی یا بکرا نہ کرسکیں تو حسب توفیق بڑا گوشت غریبوں کو یا چیل کوؤں کو ڈال دیں۔ عمل میں کوتاہی نہ کریں۔ گوشت چاہے اپنی چھت پر یا کہیں بھی ڈال دیں۔