Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے بہنوئی کی نوکری کا مسئلہ حل نہیں ہورہا تھا۔میری بہن نے عبقری رسالہ میں سے دیکھ کر وظیفہ پڑھا‘ ایک ہی دن میں بہنوئی کی نوکری کا مسئلہ حل ہوگیا۔ وظیفہ یہ ہے:۔ اول وآخر درود پاک گیارہ مرتبہ اور یَابَدِیْعَ الْعَجَائِبِ 12سو مرتبہ روزانہ پڑھیں‘ بارہ دن تک۔ مگر میری بہن نے صرف ایک دن ہی پڑھا اور ان کا مسئلہ حل ہوگیا۔ واقعی یہ بہت ہی تیربہدف اور مقبول عمل ہے۔ (حنین‘لاہور)