حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ پر ایک شخص کا ایک خاص عمر کا اونٹ قرض تھا وہ شخص آپﷺ سے تقاضا کرنے آیا تو آپﷺ نے فرمایا ’’اسے اونٹ دے دو‘‘۔ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے تلاش کیا لیکن ایسا اونٹ مل سکا جو قرض خواہ کے اونٹ سے اچھی عمر کا تھا (یعنی قیمتی تھا) تو آپﷺ نے فرمایا کہ ’’وہی دے دو‘‘۔ اس پر اس شخص نے کہا کہ آپ نے مجھے میرا حق پوری طرح (ادا) کیا۔ اللہ تعالیٰ آپ کو بھی اس کا بدلہ پور ا پورا دے۔ آپﷺ نے ارشاد فرمایا ’’تم میں سے بہترین آدمی وہ ہے جو قرض ادا کرنے کے اعتبار سے بھی بہتر ہو‘‘۔ (صحیح بخاری)