Search

یہ کچھ عرصہ پہلے کی بات ہے کہ ایک مریض اپنے کسی رشتہ دار کو علاج کی غرض سے لایا جب اس کو دوا دے چکا توکہنے لگاکہ آپ کی خدمت میں ایک نسخہ نـذر کرتا ہوں جو کہ میں نے اور میرے تین بہن بھا ئیوں نے استعمال کر کے اس کے مخفی فوائد سے استفادہ کیا میں نے عرض کیا کہ وہ نسخہ اور اس کی تمام تفصیلا ت مجھے لکھ کر دے دیں۔ موصوف کہنے لگے لکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ دوائیں مختصر ہیں اور ان کے فوائد بھی بہت زیادہ ہے ۔ میں نے َوہ نسخہ لکھ لیا اور عجیب بات یہ ہوئی کہ اس سے پہلے ایک خاتون نگاہ کی کمزوری کیلئے مجھ سے دوائی لینے آئی بیٹھی تھی۔ میں نے فوراً وہ ادویات جو پہلے سے دینے کا ارادہ تھا فورََا ترک کر دیا اور یہی نسخہ اس خاتون کو سمجھادیا۔ پھر تو میرا روزانہ کا معمول بن گیا۔ سب کمزوری نظر کےمریضوںکو میں نے یہی نسخہ بتانا شروع کردیا۔ دراصل اجزاء دماغ کو اپیل کرتے تھے اور دل میں یہ بات باربار آتی تھی کہ یہ نسخہ واقعی عینک سے چھٹکارا دلاسکتا ہے اور کمزور نگاہ کو طاقت ور بناسکتا ہے اور ایک بات اور بھی تسلی کا ذریعہ بنی کہ اس کے مختصر نتائج مشاہدہ میں آنا شروع ہو گئے۔ میں نے جن جن لوگوںکو یہ نسخہ بتایا اور انہوں نے استعمال کیا کیونکہ اجزاء مختصر نہایت سستے اور استعمال کرنے میں بہت ہی زیادہ آسان تھے۔ اس لئے سبھی نے توجہ سے استعمال کیا۔پھر تو خوشیوں بھرے خطوط کی بھرمار ہوگئی‘ بے شمار کو موٹے شیشوں والی عینک سے چھٹکارا مل گیا‘ لاتعداد کی دماغی کمزوری ختم ہوگئی۔حتیٰ کہ پچاس سال سے زائد عمر والوں کی اعصابی‘ دماغی طاقت میں حیرت انگیز اضافہ ہوا۔ترکیب: ھوالشافی :ہر یڑ کا چھلکا ، جسے پوست ، ہلیلہ زرد کہتے ہیں۔بہڑے کا چھلکا آملہ ، ملٹھی ، کشتہ فولاد ، ہر ایک 50 گرام تمام کو نہایت باریک کوٹ پیس کر کسی باریک کپڑے سے چھانیں یہ بہت ضروری ہے ۔ کسی چھلنی سے نہ چھانیں ۔ اب کسی شیشے کے مر تبان میں محفوظ رکھیں ۔ چائے کی چوتھائی چمچ کے برابر دوائی‘ دیسی گھی کی چوتھائی چمچ اور ایک چھوٹا چمچ خالص شہد کا‘ تینوں آپس میں ملا کر دودھ کے ہمراہ استعمال کریں۔ اس طرح صبح ناشتے سے قبل اور عصر کے بعد۔
مزید طبی راز جاننے کیلئے ’’میرے طبی رازوں
کا خزانہ‘‘ کتاب کا مطالعہ کریں:۔