محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس ایک آزمودہ ٹوٹکہ ہے جو میں قارئین عبقری کیلئے بطور ہدیہ پیش کرتی ہوں۔ ھوالشافی: نیم کے پتوں کو ابال کر اس کے پانی سے کلی کریں‘ ایک یا دو بار کے عمل سے ہی ان شاء اللہ افاقہ ہوجائے گا۔ بہتر یہ ہے کہ اس پانی کو بنا کر کسی بوتل میں ڈال کر رکھ لیں‘ ہر روز یا ہفتے میں دو بار‘ اس پانی سے کلی کرلیں‘ کبھی مسوڑھوں میں درد نہ ہوگا نہ ہی ورم آئے گا۔ ذائقے میں کڑوا ضرور ہوگا مگر تاثیر اس کی دیرپا ہے۔ میں نے اس کو بار بار آزمایا ہے۔(مسز زبیر‘ راولپنڈی)