Search

ریاح بن حارث کہتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ میدان میں تھے تو ایک گروہ آیا تو انہوں نے السلام علیک یامولانا کہا تو حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے کہا: میں تمہارا کیسے مولا ہوسکتا ہوں جبکہ تم عرب لوگ ہو۔ وہ کہنے لگے کہ ہم نے غدیر خم کے دن رسول اللہ ﷺ کو سنا ارشاد فرمارہے تھے: میں جس کا مولیٰ ہوں تو یہ(علی) بھی اس کا مولیٰ ہے‘‘ ریاح کہتے جب وہ جانے لگے تو میں بھی پیچھے ہولیا تو میں نے پوچھا یہ کون لوگ ہیں تو کہنے لگے انصار سے کچھ لوگ ہیں۔ حضرت ابوایوب انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ بھی ان میں تھے۔ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس نے ان سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی ار جس نے ان سے بغض رکھا اس نے مجھ سے بغض رکھا‘ یعنی حسن و حسین رضی اللہ عنہم اجمعین سے۔ عبدالرحمٰن ؓبن ابونعم کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ حسن اور حسین رضی اللہ عنہم دونوں دنیا میں میری مہک ہیں۔(ترمذی شریف)