محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ایک سال اور تین ماہ قبل عبقری سے وابستہ ہوا تھا‘ گزشتہ چار ماہ سےتسبیح خانہ سے روحانی وابستگی قائم ہوئی۔الحمدللہ! عبقری جیسا شمارہ میں نے آج تک کہیں نہیں پڑھا۔ میں گزشتہ پانچ سال سے بے اولاد تھا‘ پھر میں نے ماہنامہ عبقری میں دو انمول خزانہ کے بارے میں پڑھا اور آپ کے درس سے بھی سنا‘ سورۂ بقرہ کا عمل عبقری رسالہ میں دیکھا‘ پھر میں نے ہر فرض نماز کے بعد دو انمول خزانہ پڑھنا شروع کردیا اور اسی دوران اللہ تعالیٰ نے کرم فرمایا اور میری اہلیہ امید سے ہوگئیں۔ پھر میری اہلیہ نے سورۂ بقرہ کا عمل (حمل ٹھہرنے کے بعد ہر اسلامی چاند کے پہلے سات دن روزانہ ایک بار سورة البقرہ بیٹے کی نیت سے پڑھیں۔) کیا‘ اس کا کا اجر اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایک چاند سے بیٹے کی صورت میں عطا فرمایا اور میں نے اس کا نام عبدالمالک رکھا ہے ‘ اللہ تعالیٰ عبقری کے سارے معاملات غیب کے خزانوں سے پورے فرمائے اور ہر قسم کے شر اور فتنےسے محفوظ فرمائے۔ آمین! (محمد نعیم‘ سرگودھا)