Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! بہت سال پہلے میں بہت سخت بیمار ہوا اور بےشمار مشکلات نے اچانک گھیر لیا‘ میری جسمانی حالت انتہائی قابل رحم تھی‘ میں بہت مشکل سے تھوڑا سا چل پھر لیتا تھا اور کبھی بہت تھوڑی سی موٹرسائیکل بھی چلا لیتا تھا تو کسی دوست نے ہر مشکل اور بیماری سے نجات کیلئے ایک درودشریف بتایا کہ تم ہروقت وضو بے وضو‘ چلتے پھرتے‘ اٹھتے بیٹھتے صرف سیدنا کریم ﷺ پڑھتے رہا کرو۔ بس یہ درود شریف کا وظیفہ ملنا تھا کہ میری مشکلات حل ہونا شروع ہوگئیں‘ مجھے صحت ملنا شروع ہوگئی‘ بہت دفعہ تجربات ہوئے کہ مشکل سے مشکل حالت میں بھی اگر یہ درودشریف ورد زبان ہو تو بہت جلد مدد مل جاتی ہے اور پڑھنے سے سکون بھی بہت ملتا ہے۔ الحمدللہ! آج بھی یہ درود میری زبان پر جاری و ساری ہے۔ (ج،ش‘ لاہور)