Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ہمارے گھر میں پینے والے پانی پر اکتالیس بار سورۂ رحمٰن‘ اکتالیس بار سورۂ تغابن پڑھ کر دم کرکے پانی پیتے ہیں‘ جس کے ڈھیروں فضائل ہیں جوکہ آپ نے درس میں بھی بتائے ہیں‘میرے کزن نے یہ پانی اپنی گنج پر دو ماہ لگایا‘ ان کے نئے کالے سیاہ بال اُگ آئے ہیں‘ حالانکہ باقی بال زیادہ سفید ہیں۔اس کے علاوہ ہمارے گھر میں داخل ہوتے اور باہر نکلتے ہوئے سلام کا بہت رواج ہے‘ اس سے رزق میں خوب برکت ہوتی ہے اور گھر میں سکون رہتا ہے۔ (نازیہ عتیق‘ راولپنڈی)