محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس ایسے افراد کیلئے انوکھا مزیدار ٹوٹکہ ہے جس سے خون بہت زیادہ بننا شروع ہوجاتا ہے۔ٹوٹکہ یہ ہے کہ ایک پیالی پانی میں رات کو دس یا گیارہ میوے بھگو کر چھوڑ دیں‘ صبح فجر کی نماز کے بعد وہ پانی پی لیں اور میوے کھالیں‘ ان شاء اللہ خون بننا شروع ہوجائے گا اس کے علاوہ ’’مصلُو‘‘ (پنساری سے عام مل جاتا ہے) لے کر ‘ اس کو پہلے اچھی طرح کوٹ کر پھر بلینڈر میں باریک کرلیں اور دن کو دس بجے ایک کپ دودھ کے ساتھ ایک چمچ لے لیں اور پھر سہ پہرچار بجے دودھ کے ساتھ ایک چمچ لے لیں۔ خون بھرپور بننا شروع ہوجائے گا۔
درود سے شفاعت کروائیے:ایک جگہ پڑھا تھا کہ حضور اقدس ﷺ نے فرمایا کہ جو شخص یہ درود پاک پڑھے اس کیلئے میری شفاعت واجب ہے
یہ دعا سرکار دو عالم ﷺ کیلئے ہے جو اس کو ایک بار پڑھے گا اس کیلئے سترہزار نیکیاں ایک سال تک لکھتے رہتے ہیں۔