محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عرض خدمت یہ ہے کہ آپ کا رسالہ لوگوں کی مشکلات کو دور کرنے کا ذریعہ بن رہا ہے‘ لوگوں کے منہ میں ہروقت آپ کیلئے دعائیں ہیں۔ میں اپنا مجرب اور آزمودہ نسخہ بھیج رہا ہوں جن لوگوں کی اولاد نہ ہو‘ مسئلہ بیوی کا ہو یا خاوند کا دونوں یہ دوائی استعمال کریں۔ ھوالشافی: ریٹھے کا چھلکا سکھا کر باریک پیس لیں‘ بڑے سائز کے کیپسول بھرلیں‘ روزانہ ایک کیپسول صبح نہار منہ دودھ کے ساتھ دونوں (میاں، بیوی) استعمال کریں۔ ایک مہینے کے بعد ٹیسٹ کروائیں‘ مثبت رپورٹ آپ کو مل جائے گی۔ دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں۔ (عبدالکریم‘ شارجہ یو اے ای)