محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے ساتھ ایک مسئلہ تھا کہ میرے بچے رات کو ڈر جاتے تھے اور پھر دو سے تین گھنٹے تک خود بھی جاگتے اور مجھے بھی جگاتے‘ میں بہت پریشان تھی‘ اس مسئلے کو لے کر میں نے آپ کو جوابی لفافہ کے ساتھ خط لکھا۔ جواب میں آپ نے لکھا کہ رات سوتے وقت بچوں پر آیۃ الکرسی اور چاروں قل اول وآخر تین مرتبہ درود شریف پڑھ کر دم کردیں‘ جب سے یہ عمل کررہی ہوں اب ماشاء اللہ بچے ٹھیک ہیں اور پڑھائی کی طرف بھی متوجہ ہورہے ہیں۔ (فرزانہ‘ صادق آباد)