محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! یہ نسخہ بہت ہی مجرب ہے۔ خاص کر گرمی سے پریشان افراد کیلئے تو اس سے بہتر کوئی نسخہ ہوہی نہیں سکتا۔ بارہا لوگوں کا آزمودہ ہے۔ رمضان المبارک میں استعمال کریں یا بعد از رمضان لاجواب چیز ہے۔ گرمی کو جسم سے نکال باہر کرتا ہے اور پرسکون ٹھنڈک کا احساس دلاتا ہے۔ ھوالشافی: عرق مکو اور جوارش انارین لے لیں۔ صبح کھانے (یا سحری) کے بعد آدھ پیالی عرق مکو پی لیں اور رمضان میں افطاری کے بعد اور علاوہ رمضان ایک چھوٹا چمچ جوارش انارین عصر کے بعد پانی کے ساتھ استعمال کریں۔ اس سے جگر کی سوجن ‘ معدے ‘ مثانہ کی گرمی جڑ سے ختم ہوجائے گی اور گرمی بالکل نکل جائے گی‘ جگر دوبارہ خون بنانے کے قابل ہوجائے گا اور چہرے کی رنگ گلابی اور صحت لاجواب بن جائے گی۔
نوجوان لڑکے اور لڑکیاں جن کو گرمی کے مسائل ہیں ضرور استعمال کریں۔ (حکیم محمد ظاہر‘ حیدرآباد)