حضور نبی کریمﷺ کا غیرمسلموں کے بچوں سے حسن سلوک: حضور نبی کریم ﷺ نے ہمسایوں کا حق ادا کرنے کی جو تلقین کی اس میں مسلم اور غیرمسلم کی کوئی تفریق نہیں رکھی اور آپﷺ کی اس تعلیم پر صحابہ اکرام رضوان اللہ علیہم اجمعین برابر عمل کرتے رہے۔ اسی طرح آپ ﷺ غیرمسلم کے بچوں کے ساتھ بھی نہایت مشفقانہ سلوک فرماتے اور مشرکین کے بچے بھی آپ ﷺ کی شفقت کی وجہ سے آپ ﷺ کے پاس آیا کرتے تھے جب بھی جنگ ہوتی آپ ﷺ خصوصی طور پر حکم دیتے کہ خبردار کسی بچے کو مت مارنا‘ وہ بے گناہ ہیں۔ ایک جنگ میں چند بچے مارے گئے‘ آپ ﷺ کو خبر ملی تو شدید رنج ہوا۔ ایک صحابی رضی اللہ عنہٗ نے عرض کی: یارسول اللہ ﷺ! وہ تو مشرکین کے بچے تھے‘ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا:’’ خبردار بچوں کو قتل نہ کرنا۔‘‘