Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!رمضان المبارک کا مبارک مہینہ آرہا ہے ‘ ماہ رمضان میں چونکہ پانی کم پیا جاتا ہے اس وجہ سے اکثر لوگوں کو قبض کی شکایت ہوجاتی ہے‘ میرے پاس ایک آسان نسخہ ہے جس سے قبض ہرگز نہیں ہوتی۔یہ نسخہ قبض کے مریضوں کیلئے لاجواب ہے۔ ھوالشافی: اطریفل زمانی ایک تولہ ایک پاؤ دودھ کے ساتھ ہفتہ میں ایک بار تراویح کے بعد جب سونے کیلئے لیٹیں تب کھائیں۔ باقی ہفتہ میں ہر روز آدھا کلو دودھ میں ایک تولہ بادام روغن تراویح کے بعد ملا کر نوش جاں کریں‘ اس دوائی کو پورا مہینہ استعمال کریں اس سے ایک تو قبض نہیں ہوگی دوسرا یہ ایک طاقت ور ٹانک بھی ہے۔ضرور آزمائیں۔ قبض کے مریض رمضان کے علاوہ بھی یہی نسخہ تین سے چار ماہ استعمال کریں اور ہمیشہ کیلئے قبض سے نجات پائیں۔
نسخہ برائے بواسیر:ھوالشافی: جڑ آک ایک کلو‘ گندم آدھ کلو‘ گندم کپڑے میں باندھ کر جڑ آک کے ساتھ ٹین میں پانی ڈال کر ابالیں‘ دو گھنٹے تک ابالیں‘ پھر گندم نکال کر چھاؤں میں خشک کریں پھر گندم پسوالیں اس گندم کے آٹا میں چھوٹی اور بڑی الائچی دو تولے‘ ملٹھی دو تولے‘ ہلیلہ ایک تولہ‘ ایک عدد کچور اور آدھا کلو چینی ملادیں‘ ایک تولہ روزانہ پانی کے ساتھ پھانک لیں‘ انشاء اللہ شفاء ہوگی۔ (محمد فاران ارشد بھٹی‘ خان گڑھ)