Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کا ماہنامہ عبقری 2011ء سے مسلسل پڑھ رہا ہوں، عبقری پڑھا‘ حقیقت میں قابل تعریف رسالہ پایا‘ اب کوئی دوسرا میگزین پڑھنے کو دل نہیں کرتا۔کالے یرقان کا ایک سستا ترین علاج بتا رہا ہوں۔ ایک معمولی جڑی بوٹی جس کا نام ریوند انڈیا والی ہے‘ اسے لے کر سفوف کرکے صبح نہار منہ ایک چمچ چائے والا ایک کپ پانی میں ڈال کر قہوہ بنا کر چھان کر پی لیں۔ ایک گھنٹہ بعد ناشتہ کرلیں۔چالیس دن استعمال کریں‘ کوئی پرہیز نہیں ہے۔ ڈاکٹروں سے لاعلاج مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔ گارنٹی شدہ علاج ہے۔ میرے تجربے میں 14 افراد ہیں جو مرتے مرتے اس آسان سے ٹوٹکے سے ٹھیک ہوگئے۔ (عبدالکریم قادری)