محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس دو عدد میرے آزمودہ عمل ہیں جو میں رمضان خاص شمارہ کیلئے بھیج رہی ہوں یقیناً اس سے قارئین کو بھرپو رفائدہ ہوگا۔اگر کسی کی کوئی چیز گم ہوجائے اور ملتی نہ ہوتو ایک بار درود ابراہیمی پڑھ لیں فوراً مل جائے گی آزمودہ عمل ہے۔ رمضان کے لئے ایک ٹوٹکہ بھیج رہی ہوں جوکہ میرا آزمودہ ہے۔ جو شخص بھی صبح صادق سے پہلے سورۃ فاتحہ پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر پھونک مار کر چہرے پر پھیرے اسے سارا دن پیاس نہیں لگے گی یہ میرا آزمودہ عمل ہے۔(س)