Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس شوگر کنٹرول کرنے کا ایک لاجواب نسخہ ہے جو کہ میری ساس نے بتایا تھا‘ انہوں نے اپنی بیٹی کو استعمال کروایا تھا جس کے دو بچے تھے اور وہ لوگ اور اولاد کے خواہشمند تھے لیکن شوگر کی وجہ سے بار بار مری نند کا حمل ضائع ہوجاتا تھا۔ پھر انہوں نے یہ دوائی استعمال کی اور پورے نومہینے شوگر کنٹرول رہا اور اب بھی وہ استعمال کرتی ہے اللہ تعالیٰ نے انہیں صحت مند بیٹی سے نوازا۔ ھوالشافی: ایک پاؤ چنے بھنے ہوئے چھلکوں سمیت‘ ایک پاؤ بادام کی گریاں‘ ایک پاؤ کڑوے جَو یا افغانی جَو‘ یہ عام پنساری کی دکان سے مل جاتے ہیں۔ ان سب کو پیس کر ہم وزن مکس کریں اور صبح اور شام ایک چائے کا چمچ پانی کے ساتھ کھائیں۔ شوگر اور اس سے ہونے والی کمزوری ختم ہوجائے گی۔ انشاء اللہ۔ (فاطمہ‘ راولپنڈی)