Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!آپ کو اور تمام قارئین کو میری طرف سے رمضان بہت بہت مبارک ہو۔ میرے پاس ایک روحانی عمل ہے جو میں قارئین عبقری کی نذر کررہا ہوں یقیناً اس سے قارئین کو خوب فائدہ ہوگا۔
جو بندہ یہ چاہتا ہے کہ اس کو اللہ تعالیٰ کی محبت پیار اور عشق ملے اور اس کا دل اللہ تعالیٰ کے نور معرفت سے بھر جائے اور اسکا سینہ روشن ہوجائے اور اس کے دل کی آنکھیں کھل جائیں اللہ تعالیٰ کا پیار شفقت اور عطائیں شامل حال ہوں تو وہ بندہ ہر شب جمعہ یعنی جمعہ کی رات لگاتار 7 شب جمعہ عشاء کی نماز پڑھ کر 7 بار سورۃ نور اور اول آخر 7,7 بار درود شریف پڑھے اور اس کے بعد 3000 مرتبہ اللہ تعالیٰ کا نام یَانُوْرُ پڑھے، کوشش کریں یہ عمل رمضان المبارک کی پہلی جمعرات سے یعنی شب جمعہ سے شروع کریں اور لگاتار 7 شب جمعہ کریں۔ بقیہ رمضان المبارک کے بعد شوال میں پوری کرلیں دل کی آنکھیں کھولنے اور اللہ تعالیٰ کی محبت پانے کا کمال ترین عمل ہے۔ سب کو اجازت ہے۔( محمد اکمل فاروق ریحان، سرگودھا(