محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری میں 2014ء کے رمضان المبارک کا خاص نمبر میں سورۂ مائدہ کی آیت نمبر 114 کے بارے میں پڑھا۔ میں نے وہ آیت صبح و شام پڑھنا شروع کردی۔ اس کا فائدہ مجھے یہ ہوا کہ میرا عبادت میں خوب دل لگنا شروع ہوگیا۔ رزق میں خوب برکت ہوئی۔سب سے زیادہ خوشی کی بات یہ کہ میں نے اس رمضان المبارک میں چالیس مرتبہ صلوٰۃ التسبیح پڑھی حالانکہ پہلے کبھی کبھار سال میں ایک آدھ مرتبہ پڑھ لیتی تھی۔ مگر یہ صرف اس آیت کا کرم ہےکہ اللہ نے مجھے اپنی عبادت کے لیے منتخب فرمایا۔ بے شک میں اس قابل کہاں تھی۔ (گلزار‘ بہاولپور)