محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس سردرد سے نجات کیلئے آزمودہ ٹوٹکہ ہے۔ یہ ٹوٹکہ میں نے ماہنامہ عبقری کے ایک سابقہ شمارے میں پڑھا تھا۔ ھوالشافی: بڑی الائچی گرم مصالحے والی کے بیج نکال کر ایک چمچ چینی کے ساتھ منہ میں ڈال کر ٹافی کی طرح چوستے رہیں۔ دن میں دو سے تین مرتبہ یہ عمل کریں۔ دائمی سردرد ختم ہوجائے گا‘ سر کا بھاری پن اتر جائے گا۔ اکثر گرمی میں باہر نکلنے سے سر میں درد شروع ہوجاتا ہے اس سے نجات کیلئے یہ ٹوٹکہ لاجواب ہے۔ یہ میں نے خود آزمایا ہوا ہے‘ بہت سے دوسروں رشتہ داروں کو بھی بتایا ان کو بھی بہت فائدہ ہوا ہے۔ (عطاء اللہ‘ ٹبہ سلطان پور،میلسی )